ولادت سے نبوت تک — Page 52
۵۲ بچہ یہ معاہدہ کتنے عرصہ قائم رہا ؟ ماں یہ معاہدہ تو ایک لمبے عرصہ تک قائم رہا۔ایک مرتبہ حضرت رسول کریم کو ایک عرب نے ابو جہل سے رقم حاصل کرنے کے لئے مدد کے طور پر بلایا تھا اور آپ نے اس کی رقم دلوادی ستی۔پھر امیر معاویہ کے زمانے میں حضرت امام حسن بین ابن علی کا حق امیر معاویہ کے بھتیجے ولید بن عتبہ نے دبا لیا۔یہ اس وقت مدینہ کے امیر تھے۔حضرت امام حسن ب نے حلف الفضول کے نام پر پکارا۔اس وقت عبد اللہ بن زبیرہ جو بنو اسد سے تھے گھڑے ہوئے اور حضرت امام حسین کو حق مل گیا ہے بچہ اتنی پیارے محمد کیسے تھے۔ان کی شکل تو بہت ہی پیاری ہوگی۔آپ مجھے بتائیں۔ماں اب ہم تاریخ کے لحاظ سے آہستہ آہستہ آگے بڑھتے ہوئے اس دور میں داخل ہو رہے ہیں جس میں پیارے محمد جوان ہو چکے ہیں۔میں آپ کا حلیہ مبارک سناتی ہوں۔غور سے سنیں۔آپ کو اپنے ذہن میں ایک تصویر بنتی محسوس ہوگی جو ہر لحاظ سے خوبصورت ہے۔پیارے آقا محمد مکہ کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ خوبصورت جوان تھے۔جسمانی لحاظ سے کوئی کمی یا کمزوری دکھائی نہ دیتی تھی۔آپ کا فذ درمیانہ - رنگ نہ تو بہت سفید که برا محسوس ہو اور نہ گندمی بلکہ گندمی رنگ میں سفیدی کے ساتھ سرخی کی جھلک پڑتی لے سیرت خاتم النبيين جلد اول صفحہ ۱۳۶