ولادت سے نبوت تک — Page 51
یہ عرب کے قدیم باشندے تھے۔پھر یہ معاہدہ کسی وجہ سے قائم نہ رہ سکا۔لیکن اس عہد کو قائم کرنے والے فضل بن حرث فضیل ابن داختر اور مفضل شامل تھے۔چونکہ ان کے ناموں میں فضل آتا تھا اس وجہ سے اس کا نام حلف الفضول پڑ گیا۔حلف معہد کو کتنے ہیں لیے آپ نے دیکھا کہ اگر کوئی نیک کام نیک نیتی سے کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضائع نہیں کرتا۔اور لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ اس کو زندہ کر دیتا ہے اور موجودہ قریش کے رؤساء نے دوبارہ اسی نام سے اس عہد کو قائم کیا۔بچہ اب اس معاہدہ میں کون کون لوگ شامل ہوئے ؟ ماں اس معاہدہ میں قریش کے قبائل کے سردار اور ان کے خاندان کے لوگ جو اپنی طبیعت کے لحاظ سے ظلم کے خلاف تھے ، شریک ہوئے۔عبد اللہ بن جرعان نے اس غرض سے اپنے گھر دعوت کا اہتمام کیا۔جس میں بنو مطلب بنو ہاشم بنو اسد - بنو زہرہ اور بنویسم کے افراد شامل منے ہے ،انہوں نے آپس میں مل کر قسم کھائی کہ ہم مکہ سے ظلم کا خاتمہ کریں۔اور ہر کمزور کی مدد کر نا ہمارا فرض ہوگا۔جب بھی کوئی نہیں اس معاہدہ کے نام پہ پکانہ سے گا۔ہم اس کے لئے کھڑے ہوں گے۔اس معاہدہ میں حضرت محمد بھی شامل تھے۔ایک روایت میں ہے کہ آپ کے نام کو معاہدہ میں شامل کرنے کی سفارش عبد اللہ بن جدعان نے کی مخفی) سه سیرت النبی شبلی نعمانی ص ۱۸۳ که سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحه ۱۳۵