ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 44 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 44

۴۴ بات آتی ہے یا پھر ذہن بھٹک جاتا ہے تو استغفار پڑھیں نہ نیک لوگوں کی مجالس میں بیٹھیں۔اور اچھے لوگوں کو دوست بنائیں۔یوں ہم اپنے آپ کو خدا کا پیارا بنانے کی کوشش کرنے والے بن جائیں گے۔اس طرح اللہ تعالیٰ کو بھی بڑا پیار آتا ہے۔اور وہ کہتا ہے کہ اگر میرا بندہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔اگر وہ میری طرف دوڑتا ہے تو میں جلدی سے اس کو تھام لیتا ہوں۔“ گویا خدا کو پانا مشکل کام نہیں۔صرف ارادے اور مضبوط عزم کی ضرورت ہے۔اور وہ تو اپنے پیاروں کو پا کر بہت خوش ہوتا ہے۔جس طرح ایک ماں کو اس کا کھویا ہوا بچہ مل جائے تو اس کی خوشی کی کیا حالت ہوگی۔بنچہ آپ نے تو مجھے بڑی اچھی اور آسان سی ترکیب بتا دی میرے لئے دعا کریں کہ میں بھی اللہ میاں سے پیار کرنے والا بن جاؤں اور وہ بھی مجھ سے پیار کرے۔ماں خدا کرے کہ آپ اور دنیا کے سب بچے خدا تعالیٰ سے پیار کرنے والے اور اس کے پیار کو حاصل کرنے والے بن جائیں ( آمین ) اب ہم آپ کی سیرت طیبہ کی طرف آتے ہیں۔ہم نے آپ کے بچپن کے واقعات سنے۔پھر لڑکین کے بھی سنے۔اب پیارے محمد نو جوانی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔جس طرح آپ کا بچپن پاکیزہ اور معصوم اداؤں سے بھرا ہوا دکھائی دیتا ہے تو اسی طرح آپ کا لڑکین بھی عام قریش مکہ کے لڑکوں سے بالکل مختلف تھا