ولادت سے نبوت تک — Page 27
۲۷ کی ہی تربیت کا نتیجہ ہے۔اس کے سوا تو کچھ نہیں ہوسکتا۔اسی نے آپ میں یہ خوبیاں پیدا کیں اور ظاہر کیں۔بچہ واقعی بات آپ کی ٹھیک ہی ہے۔یہ اللہ میاں کے پیار کا انوکھا اور نرالا انداز ہے۔ماں آپ کے دادا جان کو اپنی وفات کا اندازہ ہو گیا تھا یہ اس لئے انہوں نے اپنے پیارے پوتے کو اپنے بیٹے حضرت ابو طالب کے سپرد کر دیا۔حضرت ابوطالب اور آپ کے ابو جان حضرت عبد اللہ کی امی ایک تھیں۔آپ کے دادا جان نے کئی شادیاں کی تھیں۔انہوں نے خیال کیا کہ عبداللہ کی ماں یعنی آپ کی دادی جان فاطمہ بنت عمرو کے بیٹے ابو طالب کے ساتھ میرا پیارا ہوتا اچھی طرح رہ سکتا ہے۔ساتھ ہی ابوطالب کو نصیحت بھی کی کہ اس کا بہت خیال رکھتا۔اس کو کوئی دکھ نہ ہو۔اسکی حفاظت بھی کرنا ، یہ بڑی شان والا بچہ ہے۔ایک دن دنیا اس کی شان کو دیکھے گی۔بچہ امتی حضرت ابو طالب کا اصل نام کیا تھا۔ابوطالب کے ساتھ آپ آرام سے رہے۔کیا انہوں نے بھی بہت پیار کیا۔ماں حضرت ابوطالب کا اصل نام عبد مناف تھا۔لیکن ان کے بڑے بیٹے طالب کی وجہ سے ان کی کنیت ابو طالب ہو گئی۔اور اسی نام سے مشہور ہوئے۔حضرت ابو طالب نے اپنے باپ کی وصیت پر ساری زندگی عمل کیا۔اور آپ اپنے بچوں سے زیادہ اپنے بھتیجے محمد ره سیرت ابن ہشام جلد اول صفحه ۱۱۵