ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 79 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 79

49 ماں بچہ پیارے آقا نے تو بچپن میں بھی کسی بت کی پوجا نہیں کی تھی۔نہ اس کی تقریب میں شریک ہوئے اور نہ ہی ان کے نام نہ بیچے ہونے والے جانورہ کا پکا ہوا کھانا کھایا۔حتی کہ بحیرہ راہب نے جب لات و عزیٰ کی قسم دی تو فوراً اس کو ٹوک دیا۔ماشاء اللہ آپ نے بالکل صحیح باتیں کیں۔خالق کائنات اور مخلوقات کے بارے میں آپ کے ذہن میں بڑی وضاحت سے یہ بات تھی۔اس میں آپ کو کوئی شک نہیں تھا کہ " سب کا خالق اور بالک کوئی عظیم نہتی ہے جس کو ابھی تک میں جان نہیں سکا ہوں۔لیکن ایک دن میں اپنے خالق و مالک کو ضرور ڈھونڈ لوں گا اور اس کی تائش میں آپ کی بیقراری بڑھتی جار ہی تھی بعض حقائق خوابے کشف کے ذریعے آپ پر کھولے گئے ہے بچہ کیا اس زمانے میں آپ کے سوا کسی اور شخص کو بھی خدا کی طرف توجہ ہوئی تھی ؟ ماں خدا تعالیٰ کے روحانی نظام کو سمجھنے کے لئے ہم اس دنیادی نظام پر غور کریں تو بہت سی چیزیں سمجھ میں آجاتی ہیں۔مثلاً جب زمین پر بلے عرصہ تک بارش نہ ہو تو وہ تپ جاتی ہے۔پھر ہوا بھی بند ہو جائے تو جس پیدا ہوتا ہے اور جب یہ کیفیت بڑھ جاتی ہے تو بارش کا امکان ہوتا ہے۔اگر بادل موجود ہوں تو پہلے پھوار پڑتی ہے۔پھر موسلا دھار برستی ہے۔ه سیرت النبی شبلی نعمانی جلد اول صفحه۔۔۔