ولادت سے نبوت تک — Page 6
بچہ ہیں۔اتنا پیار ماں اس کی ایک وجہ ہے۔اللہ میاں نے اس شہزادے کو اپنا نور دیا تھا۔اس کے لئے دنیا بنائی چاند سورج ستارے آسمان کو بنایا۔دریا پہاڑ - باغ بنائے پھر انسان بنائے جو اس کو پیار کریں اس کی باتیں مانیں بھر جن انسانوں نے اس سے پیار کیا۔اللہ میاں نے بھی ان سے پیار کیا۔اور جنہوں نے اس کو سنایا ان کو سزا ملی بچہ آپ مجھے شروع سے ساری باتیں بتائیں کہ وہ پیارا سا شہزادہ کون تھا۔کہاں سے آیا تھا۔اس کے امتی ابو کا کیا نام تھا۔پھر وہ کیسے کھیلتا تقاد کیا کرتا تھا۔اس شہزادے نے کیا کیا کام کئے۔اور اللہ میاں سے کس طرح اتنا پیار کیا۔ماں میری جان! میری بھی یہی خواہش ہے کہ میں آپ کو اس پیارے سے شہزادے کی پیاری پیاری باتیں بتاؤں لیکن باتیں سن کر بھول جانا اچھی بات نہیں ہوتی۔بلکہ ان باتوں کو یاد رکھنا۔اچھے کاموں جیسے کام کرنا۔اور اسی طرح اللہ میاں سے پیار کرنا۔اس کی مخلوق سے پیار کرنا اور پیار کرنے کے طریقے سیکھنا۔جب ایسا کرو گے تو دل بھی خوش ہوگا۔لوگ بھی پیار کریں گے۔اور سب سے بڑھ کر اللہ میں بھی پیار کریں گے۔بچہ آپ مجھے بتائیں میں انشاء اللہ یاد رکھوں گا اور دوسروں کو بھی بتاؤں گا۔آپ دعا بھی کرنا کہ میں بھی اچھا بچہ بن جاؤں ماں ضرور انشاء اللہ۔آؤ اب غور سے سنو ! یہ اللہ میاں کا پیارا سا