ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 63 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 63

۶۳ حضرت خدیجہ کے گھر آئے۔جہاں حضرت ابہ طالب نے نکاح پڑھا۔مر میں پانچ سو درہم مہر مقرر ہوئے اس وقت حضرت خدیجہ کے عزیز رشتہ دار بھی موجود تھے۔چچا عمرو بن اسد نے آپ کی طرف سے نکاح کی قبولیت کا اعلان کیا ہے بچہ کیا دونوں دولہا دلہن حضرت ابو طالب کے گھر آگئے یا الگ گھر کا انتظام کیا تھا۔ماں حضرت خدیجہ نے خواہش کی کہ آپ الگ گھر لینے کی بجائے اسی گھر میں آجائیں جہاں وہ پہلے سے رہتی تھیں۔چنانچہ اپنے چچا حضرت ابو طالب کی اجازت سے اسی گھر میں منتقل ہو گئے سینے بچہ کیا اب بھی آپ تجارت کے لئے مکہ سے باہر جاتے تھے۔ماں شادی کے بعد حضرت خدیجہ نے اپنا سارا مال حتی کہ غلام اور لونڈیاں بھی آپ کے سپرد کر دیں کہ ان سب کے آپ مالک ہیں۔وہ آپ کی اعلیٰ صفات کی دل سے قدر کرتی تھیں اور بے پناہ احترام کا جذبہ تھا۔اسی وجہ سے حضرت خدیجہ نے کہا کہ اب آپ کو باہر جانے کی ضرورت نہیں جس طرح مناسب سمجھیں اس دولت کو استعمال کریں پھر آپ تجارت کی غرض سے باہر نہیں گئے۔آپ نے تمام غلاموں اور لونڈیوں کو آزاد کر دیا۔مگر جنہوں نے آپ کے ساتھ رہنا چاہا انہیں خوشی سے اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔اور مال غرباء میں تقسیم کر دیا۔ه سه سیرت خاتم النبيين جلد اول صفحہ ۱۳۹ - سے سیرت البینی شبلی نعمانی جلد اور صفر ۱۸۱