ولادت سے نبوت تک — Page 62
۶۲ پیغام دیا۔بچہ کیا حضرت خدیجہ پیارے آقا محمد کی رشتہ دار تھیں ؟ ماں پیارے آقا محمد سے پانچویں پشت میں دونوں کے خاندان کا سلسلہ ملتا ہے۔قصی بن کلاب کے ایک بیٹے عبد المناف کی اولاد میں سے پیارے محمدؐ ہیں۔اور دوسرے بیٹے عبد العزیٰ سے حضرت خدیجہ نہیں عبد مناف آپ کے پڑ دادا ہاشم کے باپ تھے یہ اس لئے حضرت خدیجہ آپ کو اپنا چازاد کہا کرتی تھیں۔بچہ کیا اس زمانے میں عورتیں شادی کے لئے خود کہہ سکتی تھیں ؟ ماں عورتوں کو اختیار تھا کہ اپنی مرضی سے شادی کریں۔ویسے حضر ستان خدیجہ کے والد خویلد بن اسد حرب نجار سے پہلے وفات پاچکے تھے پھر آپ نے اپنی بھا بھی حضرت صفیہؓ سے جو پیارے آقا حضرت محمد کی پھوپھی تھیں آپ کے بارے میں معلوم کیا تھا اور ہر ایک نے آپ کی اعلیٰ صفات کی گواہی دی تھی جس سے حضرت خدیجہ مطمئ تھیں۔بچہ اس وقت پیارے آقا کی عمر کتنی تھی اور آپ نے اس سلسلہ میں کیسے فیصلہ کیا ؟ ماں آپ کی عمر ۲۵ سال اور حضرت خدیجہ کی ہم سال تھی۔آپ نے اپنے چچا حضرت ابو طالب سے مشورہ کیا۔چچانے اس رشتہ کو مناسب جان کر قبول کرنے کا مشورہ دیا۔اور حضرت ابو طالب رؤسائے بنو مطلب جن میں آپ کے ہم عمر چچا حضرت حمزہ بھی تھے سیرت النبی شبلی نعمانی جلد اول صفحه ۱۸۷ نے سیرت خاتم النبين جلد اول صفحه ۱۰۵ ۱۸۹ "