ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 55 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 55

ہیں کوئی بڑی رقم مہیا کر سکے تھے کیونکہ ان کے بہت سارے بچے تھے۔اس وجہ سے آپ لوگوں کا مال مقررہ منافع کے اصول کے تحت لے جاتے تجارت کے دوران آپ کی چند خصوصیات لوگوں کے سامنے آئیں۔ایک تو یہ کہ آپ اس مال کی بہت حفاظت کرتے کیونکہ وہ آپ کے پاس امانت تھا۔پھر بڑی دیانت داری ہے سودا کرتے مال کی خوبی اور خامی سب بنا دیتے۔پھر مالک کو مشکل کہ تم لا کر دیتے یا اگر دوسرے علاقے میں ہوتے تو وہاں سے مال خرید کر مکہ میں فروخت کر کے رقم مالک کو ادا کر دیتے۔پھر جو منافع طے ہوتا وہ آپ کو ادا کر دیا۔اس طرح آپ سے کسی کو بھی شکایت نہیں ہوئی۔اور لین دین میں بلا ضرورت دیر نہ کرتے۔معاملات کو جلدی نمٹا دیتے تاکہ تکلیف نہ ہوئے اور بھول چوک سے بچا جا بچہ پھر تو جن لوگوں کے ساتھ آپ نے کام کیا۔وہ خوش ہوں گے۔ماں آپ کے ساتھی لوگ مطمئن رہتے کیونکہ آپ وعدہ کا بہت خیال رکھتے تھے۔تجارت میں امانت، دیانت ، صداقت اور پاس عہد ہی وہ اصول ہیں جو انسان کو سب کی نظر میں مقبول اور پسندیدہ بنا دیتے ہیں۔آپ کی انہی باتوں کی شہرت سن کر مکہ کی مالدار خاتون حضرت خدیجہ بنت خویلد نے خواہش ظاہر کی کہ محمد بن عبد اللہ میرا مال لے کر جائیں۔مکہ کی تجارت میں ان کا بڑا حصہ تھا۔یہ قبیلہ بنو اسد ه سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحه ۱۳۷- ۱۳۸ - سیرت النبی جلد اول شبلی نعمانی صفحه ۱۸۶