ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 32 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 32

کی عبادت میں مگن ہو جاتے ہیں۔اس راہب کا نام مجیدہ تھا۔وہ دور سے قافلہ کو آتا دیکھ رہا تھا۔جیسے ہی قافلہ خانقاہ کے قریب پہنچا تو اس نے دیکھا کہ تمام درختوں کی شاخیں جھک گئی ہیں اور پتھر بھی سجدہ کر رہے ہیں نے یہ ایک کشفی نظارہ ہو سکتا ہے۔چونکہ یہ راہب الہی کتب کا ایک بڑا عالم بھی تھا اور سات پشتوں سے باری باری یہ نشانیاں اور پیشگوئیاں اس کو اپنے بزرگ عالموں سے پہنچی تھیں۔پھر وہ یہ بھی جانتا تھا کہ ان نشانیوں کے تحت وقت آگیا ہے کہ اس نبی کا ظہور ہو جس نے ساری دنیا کی ہدایت کا کام کرنا ہے اور اسی کے ذریعے ساری قوموں کو سچائی کا پیغام ملنے والا تھا۔چنانچہ اس نظارے کو دیکھ کر اُسے یقین ہو گیا کہ وہ مقدس وجود اس قافلہ میں موجود ہے۔پھر ایک روایت ہے کہ اس نے بار ہالہ بچے محمد کو بھی دیکھ لیا تھا جس کے سر پر ابر (بادل) کا سایہ تھائے بچہ بحیرہ راہب نے کیا کیا۔ماں یہ نظارہ دیکھ کر وہ اپنے موقعہ سے باہر نکلا اور ایک دعوت کا انتظام کیا۔تاکہ وہ آپ کی عادتوں اور باتوں کو دیکھ کر جان سکے کہ واقعی وہ نبی آپ ہیں پھر قافلہ والوں کو کہلا بھیجا کہ آپ تمام لوگ میرے مہمان ہیں اور سب اس دعوت میں آئیں کوئی بھی باقی نہ رہے۔ادھر قافلہ کے لوگ حیران تھے کہ ہم تو ہر سال یہاں سے گزرتے ہیں ها بسیرت ابن ہشام جلد اول صفحه ۱۱۴ - سه سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحه ۱۲۹