ولادت سے نبوت تک — Page 23
۲۳ آپ نے کبھی ایسا نہیں کیا بچہ آپ کے ماموں تو آپ سے مل کر بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ماں اظاہر ہے کہ اتنی پیاری صورت والا پیاری پیاری عادتوں والا بچہ کس کو اچھا نہیں لگتا۔اس کم عمری میں بھی آپ کو اپنا یثرب کا قیام یاد تھا۔جب آپ نے مدینہ ہجرت کی تو بنو عدی کے پاس سے گزرتے ہوئے وہ مکان دکھایا جس میں ماں کے ساتھ ٹھہرے تھے سو سرکان بھی دکھایا جس میں بچوں کے ساتھ کھیلتے تھے پھر آپ کو وہ تالاب بھی یاد تھا جس میں بچوں کے ساتھ تیرنا سیکھا تھا۔پھر وہ لڑکی بھی یاد تھی جو آپ کے ساتھ کھیلا کرتی تھی۔اس کا نام انیسہ تھائی۔بچہ آپ مکہ کب واپس آئے ماں ایک ماہ کے بعد واپس آئے۔آپ نے اپنے ابو جان کے مزار کی زیارت بھی کی۔اس کے بعد یثرب سے لوٹ رہے تھے تو راستے میں ابواء کے مقام پر آپ کی والدہ حضرت آمنہ کی وفات ہوگئی۔دراصل آپ بیمار ہوگئی تھیں۔آپ کو اسی جگہ دفن کر دیا گیا۔یہ نتھا بچہ باپ کے بعد ماں کی شفقت سے بھی محروم ہوگیا۔آپ بالکل تنہا رہ گئے۔ابو جان تو پہلے ہی نہیں تھے۔اب امتی بھی نہیں رہتیں ، بہت بے قرار ہوئے لیکن آپ کی لونڈی اُمر ایمین جو آپ کی آیا بھی تھیں، پھر یہ وفادار محبت کرنے والی عورت آپ کو والد کی طرف سے ترکہ میں ملی تھیں۔یہی آپ کو واپس لائیں۔اور آپ کے دادا کے سپرد کر دیا کہ یہی امر ایمین آپ کے ساتھ 44 سیرت النبی حصہ اول شبلی نعمانی مت ہے۔ه طبقات ابن سعد جلد 1 سیرت خاتم النبیین جلد اول ص ۱۲ "