ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 8 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 8

بیٹے ہوں گے توئیں ان میں سے ایک تیری راہ میں قربان کردوں گا۔عبد المطلب قریش کے سردار بھی تھے اور خانہ کعبہ کے محافظ بھی۔جب انہوں نے قرعہ ڈالا کہ کسی بیٹے کو قربان کیا جائے تو عبید اللہ کا نام نکلا۔عبد المطلب ان کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے لیکن لوگوں کے سمجھانے پر کہ ان کے بدلہ میں اونٹ قربان کر دیئے جائیں عبداللہ اور اونٹوں کے درمیان پرچی ڈالو۔۱۰ اونٹ اور عبد اللہ کے درمیان پرچی ڈالی گئی تو عبد اللہ کا نام نکلا۔آخر اونٹوں کی تعداد بڑھائی جاتی رہی۔جب 100 اونٹوں کے ساتھ پرچی ڈالی تو اللہ میاں کا کرنا یہ ہوا کہ اونٹوں والی پرچی نکلی اور اس طرح عبد اللہ کے بدلہ ۱۰۰ اونٹ قربان کر دیئے گئے تھے بچہ یہ عبد اللہ کون تھے۔ماں عبداللہ اس پیارے سے شہزادے کے ابو جان میں جس کے لئے اللہ میاں نے دنیا بنائی تھی۔ان کی شادی ان کے ابو حضرت عبد المطلب نے یثرب کے معزز خاندان کی بیٹی آمنہ بنت وہب سے گھر دی ہے وہب بھی اپنے علاقہ میں عزت دار اور قابل احترام تھے۔بچہ اچھا تو اس پیارے شہزادے کے ابو جان کا نام حضرت عبد اللہ اتی جان کا نام حضرت آمنہ اور دادا جان کا نام حضرت عبد المطلب تھا۔اور یہ مکہ میں پیدا ہوئے۔ماں بارک اللہ۔آپ نے تو اچھی طرح یاد کر لیا۔حضرت آمنہ کو اللہ تعالیٰ لے سیرت خاتم النبین جلد 1 صفحہ ۱۱۴ - سه ابن ہشام اصفحه ۱۰۶ - ۱۱۵