ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 7 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 7

شہزادہ ملک عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوا۔یہ وہی ملکہ ہے جہاں خانہ کعبہ ہے۔آپ بتائیں خانہ کعبہ کس نے بنایا ؟ بچہ مجھے یاد ہے۔اللہ میاں کے ایک شہزادے حضرت ابراہیم تھے۔ان کو اللہ میاں نے ایک پیارا بیٹا اسمعیل دیا۔حضرت ابراہیم نے اللہ میاں کے حکم سے حضرت اسمعیل اور ان کی امتی حضرت ہاجرہ کو اللہ میاں کے گھر خانہ کعبہ کے قریب چھوڑ دیا۔اس وقت یہاں کوئی انسان نہیں تھا۔نہ ہی چرند پرند حتی کہ گھاس بھی نہ تھی نہ پانی۔اللہ میاں نے وہاں اس بچے اسمعیل کے لئے ایک چشمہ جاری کیا جس کو چشمہ زمزم کہتے ہیں۔پھر یہ بچہ بڑا ہو گیا تو اس کے ابو جان نے اس کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ بنایا ہے اور آہستہ آہستہ مکہ کا شہر آباد ہو گیا۔ماں ماشاء اللہ آپ تو اچھی طرح یاد رکھتے ہیں۔حضرت اسمعیل کی اولاد میں سے ایک بیٹے کے بچے قریش کہلاتے ہیں کہ قریش قبیلہ سارے قبیلوں سے زیادہ باعزت تھا۔کیونکہ اس کے ذمہ خانہ کعبہ کی حفاظت۔اس کی صفائی، حج کا انتظام وغیرہ تھا۔اسی لئے یہ سردار ہوتے تھے۔اس تقبیلہ کی ایک شاخ بنو ہاشم ہے۔سردار ہاشم کے بیٹے عبد المطلب کے ہاں اللہ میاں نے بہت پیارا خوبصورت بیٹا دیا۔جس کا نام عبداللہ تھا۔یہ دس بھائی تھے۔بچہ دس بھائی تھے۔اتنے سارے !!! ماں حضرت عبدالمطلب نے اللہ میاں سے دعا مانگی تھی کہ اگر میرے دس نے سیرت خاتم النبین جلد اول من مسیرت خاتم انبیین جلد اص ۹۷۹