ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 5 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 5

بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ماں میرا دل چاہتا ہے کہ میں آپ کو دنیا کے سب سے پیارے شہزادے کے بارے میں بتاؤں جو اللہ میاں کا بھی شہزادہ ہے۔بچہ امی جان! کیا اس انسان سے اللہ میاں بھی پیار کرتے ہیں۔ماں بہت زیادہ۔اتنا زیادہ تو کسی سے بھی نہیں کیا۔آپ کو معلوم ہے کہ جب سے یہ دنیا ہتی ہے۔اس میں انسان پیدا ہوا۔اور کتنے پیارے، انسان پیدا ہوتے رہے اور آئندہ بھی پیدا ہونگے ان سب سے زیادہ اللہ میاں نے صرف اپنے اس شہزادے سے پیار کیا۔بچہ کیوں کیا وہ بہت اچھے اچھے کام کرتا تھا۔ماں کام تو واقعی بہت اچھے گئے۔ہر انسان سے پیار کیا۔ہر جاندار کا خیال رکھا۔کسی کو کبھی بھی دُکھ نہیں دیا۔لیکن سب سے زیادہ پیار اس شہزادے نے اللہ میاں سے کیا۔اتنا پیار کسی دنیا کے انسان نے نہیں کیا ہوگا۔