ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 42 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 42

۴۲ کئے اور اسی وجہ سے آج ترقی کی یہ رفتار حاصل ہوئی یجب مسلمانوں نے وقت کی قدر کرنا چھوڑا۔تو آج ان کی حالت آپ کے سامنے ہے۔بچہ واقعی جو خدا تعالیٰ کا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی کمال حفاظت کرتا ہے۔امی کیا اگر ہم بھی اس پیارے مولا سے پیار کریں اور اس کا کہنا ماننے لگیں۔اپنے وقت کو ضائع نہ کریں اور پھر ہمارا دل غلط کام کو نہ چاہے تو کیا اللہ میاں ہم کو بھی بچائے گا۔ماں بالکل بچائے گا۔اور وہ تو اب بھی بچاتا رہتا ہے۔اگر اس کی حفاظت نہ ہو تو انسان نہ جانے کہاں کا کہاں نکل جائے انسانوں پیہ یہ اس کا بہت بڑا احسان ہے لیکن جو انسان اس دنیا میں برائیوں میں پڑ جاتے ہیں۔اس کی بھی وجہ ہوتی ہے۔یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو چھوڑ دیتا ہے۔اور ان کی حفاظت نہیں کرتا۔بلکہ وہ تو اپنے بندوں کو ماں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔جس طرح ماں ایک بچے کو بار بار گرنے سے ہر بار ہونے سے بچاتی ہے۔چاہے بچہ اس کی بات مانے یا نہ مانے۔لیکن ماں کو شش کرتی ہی رہتی ہے۔جب وہ اس کو روک نہیں سکتی تو دعائیں کرتی ہے۔دوسرے لوگوں کو کہتی ہے کہ اس کو سمجھاؤ کہ یہ راستہ غلط ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کو تو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔وہ تو خود براہ راست بندوں کو سمجھاتا ہے۔مگر اس دنیا کا ایک اصول ہے۔ایک قانون ہے اور خدا تعالیٰ ان ہی قوانین کے تحت اپنی قدرت دکھاتا ہے۔بچہ وہ کیسے ؟ ہم اللہ میاں کے اصول کیسے سمجھ سکتے ہیں ؟