ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 41 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 41

بچالے گئے۔اس کے بعد تو آپ کا دل ان باتوں سے نفرت ہی کرنے لگا۔اور یوں ہمیشہ کے لئے ان فضولیات سے محفوظ ہو گئے۔ان واقعات سے ایک بات آپ کو سمجھانا چاہتی ہوں کہ خدا تعالیٰ کو وقت کا ضائع کرنا بھی بالکل پسند نہیں ہے جس طرح وہ اپنی اور نعمتوں کے ضائع کرنے پر ناراض ہوتا ہے۔اور انہیں چھین بھی لیتا ہے۔اسی طرح وقت بھی اس کی ایک نعمت ہے۔جس کو بیکار کاموں میں خرچ کرنا۔یا فضولیات دیکھنا سننا بھی اس کو پسند نہیں۔آجکل آپ بچے خود انصاف سے بتائیں کہ کتنا وقت ضائع ہوتا ہے۔کبھی ٹی وی دیکھتے ہیں کبھی ریڈیو سنتے ہیں۔کبھی فضول باتیں کرنے یا خواہ مخواہ کسی کا مذاق اڑانے لطیفے سنانے میں یا پھر فون پر بیکار گپ بازی کرتے ہیں اور کچھ نہیں تو افسانے ، ناول، کہانیاں وغیرہ پڑھتے ہیں۔یہ تمام وہ چیزیں ہیں جن سے ہمیں اپنی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔نہ ہی ہماری روح خوش ہوتی ہے۔اس کے لئے قرآن پاک۔احادیث بزرگان کی کتب واقعات تاریخی حقائق ہیں۔یا پھر کوئی اور علم جو پڑھنے۔سننے یا پھر دیکھنے سے ذہن تیز ہو۔اگر یہ حاصل نہ ہو تو سب بیکار باتیں ہیں۔اور یہی بات ہم انسانوں کو بنا نے سمجھانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے پیارے آقا کو ان فضولیات سے محفوظ رکھا۔ان سے بچنے کی وجہ سے ہی آپ نے دنیا میں اتنے بڑے بڑے کام کئے۔ذہن ایک طرف لگا رہا۔انسانیت کی بھلائی۔اس کی خدمت۔اس کی تربیت پر خرچ ہوا۔اور دنیا نے نہ صرف روحانی بلکہ دنیاوی علوم بھی حاصل