ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 37 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 37

۳۷ پیار سے محمدؐ سے کہا کہ کیا بات ہے۔میری جان۔کیوں نہیں چلتے۔آپ بار بار کی تکرار سے تنگ آگئے تھے۔روہانسے ہو کر بولے چھا۔میں ہر گز نہیں جاؤں گا۔مجھے ایسی جگہوں پر جانا بالکل پسند نہیں سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔خوف آتا ہے۔نہیں نہیں جاؤنگا نہ ہی اس موقع کا کھانا کھاؤں گا۔محبت کرنے والے چھا کا دل تڑپے اٹھا۔اور فیصلہ سنا دیا کہ محمد کو کوئی تنگ نہ کرے۔اس کا جو جی چاہتا ہے اسے وہی کرنے دو۔بار بار اصرار کر کے تنگ مت کرو۔بچہ آپ کے اور بھی تو چھا تھے۔انہوں نے کیا کہا ؟ ماں دوسرے چھاؤں نے تو یہاں تک کہا کہ ابو طالب کے پیار نے اس کو بگاڑ دیا ہے۔لیکن ابو طالب سب کو سمجھا کر چلے گئے۔اور باری باری سب تقریب میں جانے لگے۔آپ اپنی لونڈی ام ایمین کے ساتھ گھر پر رہ گئے۔آپ نے نہ صرف یہ کہ کسی بہت کی تقریب میں شرکت نہیں کی بلکہ کبھی بھی بتوں کے نام کا کھانا نہیں کھایا۔یوں خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کی تربیت ہو رہی تھی۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچپن میں ہی شرک سے محفوظ رکھا۔بچہ کیا اللہ میاں ہر معاملہ میں آپ کی نگرانی کر رہا تھا۔اور آپ کو غلط بانوں سے بچاتا تھا۔ماں آپ نے دیکھا کہ اللہ میاں نے اپنے شہزادے محمد کو شرک سے کیسے بچایا۔اسی طرح اس نے قریش کی ناچ گانوں کی مجالس اور دوسری بے ہودگیوں سے بھی آپ کی حفاظت کی۔