ولادت سے نبوت تک — Page 31
۳۱ بچہ حضرت ابو طالب کیا کام کرتے تھے ؟ ماں حضرت ابو طالب تجارت کرتے تھے اور بعض اوقات قافلوں کے ساتھ مکہ سے باہر شام، یمین کی طرف بھی جاتے۔انہوں نے کئی تجارتی سفر کیے۔بچہ پیارے محمد آپ کے بغیر رہ جاتے تھے۔ماں دراصل حضرت ابو طالب آپ کو اپنے ساتھ ہی رکھتے تھے۔لیکن جب وہ شام کے سفر پر جانے لگے تو سفر کی طوالت اور راستے کی مشکلات کی وجہ سے چاہا کہ آپ گھر پر رہ جائیں۔لیکن آپ نے ر اپنے پیارے چچا کے بعد ان کی جدائی میں رہتا برداشت نہ کیا اور پریشان ہو گئے۔جب قافلہ روانہ ہونے لگا تو دوڑ کر لپٹ گئے اور رونے لگے۔حضرت ابوطالب خود بھی آپ کے بغیر جاتے ہوئے گھبرا ر ہے تھے لیکن مجبوری تھی۔اب آپ کی حالت جود دیکھی تو چھوڑ کر جانے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا تھا۔چنانچہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ کچھ بھی ہو ساتھ ہی لے کر جاؤں گا۔بلے بچہ اب تو آپ خوش ہو گئے ہوں گے ؟ ماں پیارے محمد اور اچھا دونوں ہی خوش تھے کہ ساتھ جارہے ہیں۔وہ آپ کو لے کر چلے۔جب بصری کے مقام پر پہنچ کر قافلے نے پڑاؤ ڈال دیا۔یہ علاقہ شام کے جنوب میں واقع ہے۔اس جگہ پر ایک عیسائی راہب کی خانقاہ (عبادت گاہ اور گھر تھی جو صومعہ کہلاتی تھی۔راہب ایسے درویشوں کو کہتے ہیں جو دنیا چھوڑ کر اللہ سیرت خاتم النبيين جلد اول صفحہ ۱۲۹