وحی و الہام

by Other Authors

Page 61 of 76

وحی و الہام — Page 61

61 کیونکہ سنت نبوت پر عمل کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے تیری پردہ پوشی فرما دی ہے اور تجھے بطور امام کے مقرر فرمایا ہے تیری پیروی کی جائیگی۔امام احمد فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا: تو کون ہے؟ اس نے کہا: جبریل ہوں۔“ کیسی صاف وحی ہے اور یہ وحی لانے والا پوچھنے پر بتاتا ہے کہ وہ جبریل ہے۔معلوم ہوا کہ جو شخص قرآن کریم اور سنت نبویہ پر خلوص نیت اور قلب سلیم سے عمل کرتا ہے اور رسم ورواج کی پرواہ نہیں کرتا خدا تعالیٰ بڑی برکتوں اور رحمتوں سے اسے نوازتا ہے۔لوگ کہتے ہیں کہ جبریل اب اللہ تعالیٰ کا کلام لے کر نہیں آتا۔ایسے لوگوں کے لئے حضرت امام احمد بن حنبل کا یہ واقعہ ایک حقیقت افروز رہنمائی ہے۔یہ واقعہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ ایسے لوگ جو یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد سلسلہ نزول جبریل یا نزول وحی منقطع ہو چکا ہے، اپنے اس عقیدہ میں غلط ہیں۔ایسے عقیدوں کا رڈ حضرت مولانا جلال الدین رومی کے اس فرمان سے بھی ہوتا ہے۔آپ فرماتے ہیں: نے نجوم است و نه ریل است و نه خواب وحى حق و الله اعلم بالصواب از پے روپوش عامه درمیاں وحی دل گوئند او را صوفیاں یعنی جو باتیں اُوپر کہی گئی ہیں یہ نجوم ، رمل اور خواب کی باتیں نہیں ، بلکہ یہ خدا کی وحی ہیں۔اور خدا تعالیٰ خوب جانتا ہے عوام الناس سے چھپانے کے لئے صوفی اسے دل کی وحی کہہ دیتے ہیں۔(مثنوی دفتر چہارم صفحہ 151) اولیاء پر وحی کے ذریعہ قرآنی آیات کا نزول (۱) حضرت شیخ اکبر محی الدین ابن عربی رحمہ اللہ اپنے معراج روحانی کا ذکر کرتے ہوئے