وحی و الہام — Page 52
52 وہ لوگ آپ پر ایمان لائے اور بڑے مخلص ثابت ہوئے ،اگر ان پر یہ وحی نازل نہ ہوئی ہوتی تو ان میں یقیناً وہ صدق و اخلاص پیدا نہ ہو سکتا تھا جو وحی کے ذریعہ پیدا ہوا۔مدعا یہ ہے کہ پہلی امتوں میں بھی اولیاء اللہ پر وحی نازل کی گئی۔ایک دو پر نہیں بہت سے اولیاء پر۔خود نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے: ہوا۔قَدْ كَانَ فِيمَا مَضَى قَبْلَكُمْ مِنَ الْامَمِ أُنَاسٌ مُحَدَّثُونَ“ الجامع الصغير جزء 2 صفحہ 48 رواه البخاري عن ابي هريره ) کہ تم سے پہلی امتوں میں بہت سے ایسے لوگ پیدا ہوئے جن سے خدا ہمکلام : امت محمدیہ میں صلحاء پر نزول وحی حضرت شیخ عبد القادر جیلانی فرماتے ہیں کہ جب تو اللہ تعالیٰ کا ہو جائے گا تو: " فَيُؤْخَذُ بِيَدِكَ فَتُقَدَّمُ وَيُنْزَعُ عَنْكَ مَا عَلَيْكَ ثُمَّ تُغَوَّصُ فِيْ بِحَارِ الْفَضَائِلِ وَالْمِنَنِ وَالرَّحْمَةِ فَيُخْلَعُ عَلَيْكَ خِلَعُ الْانْوَارِ وَالْاَسْرَارِ وَالْعُلُوْمِ الغَرَائِبِ اللَّدُنيَّةِ فَتُقَرَّبُ وَتُحَدَّثُ وَتُكَلَّمُ وَ تُعْطَى وَ تُغْنَى وَ تُشَجَّعُ وَتُرْفَعُ وَ تَخَاطَبُ بِأَنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنٌ أَمِينٌ۔“(فتوح الغيب مقاله 26) تو پھر تیرا ہاتھ پکڑا جائے گا اور تو مقدم کیا جائے گا اور تجھ سے سختی اور بوجھ اٹھا لیا گا جائے گا۔پھر احسان ، رحمت اور کمالات کے سمندر میں تجھے غوطہ دیا جائے گا پھر انوار و اسرار کی خلعت تجھے پہنائی جائے گی اور نا در علوم لدنیہ کا جامہ تجھے دیا جائے گا اور تو مقترب بنے گا پھر تجھ سے گفتگو شروع ہوگی اور تجھے کلام سے نوازا جائے گا۔تجھے پر خدا کی عطا ہوگی اور تو غنی اور بہادر بنایا جائے گا اور تجھے عزت دی جائے گی اور تجھ سے بایں کلام خطاب کیا