وحی و الہام

by Other Authors

Page 50 of 76

وحی و الہام — Page 50

50 50 لأهَبَ لَكِ غُلاماً زَكِيّاً ٥ قَالَتْ أَنَّى يَكُونُ لِي غُلَامٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ وَلَمْ أَكُ بَغِيّاً ، قَالَ كَذَلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَى هَيِّنٌ وَلِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَرَحْمَةً مِّنَّا وَكَانَ أَمْراً مَّقْضِيّان“ (سورة مريم : 18 تا 22) پس اس نے اپنے اور ان کے درمیان ایک حجاب حائل کر دیا۔تب ہم نے اس کی طرف اپنا فرشتہ (جبرئیل ) بھیجا اور اس نے اس کے لئے ایک متناسب بشر کا تمثل اختیار کیا۔اس نے کہا میں تجھ سے خدا کی پناہ میں آتی ہوں اگر تو تقوی شعار ہے۔اس نے کہا میں تو تیرے رب کا محض ایک ایلچی ہوں تا کہ تجھے ایک پاک ٹولز کا عطا کروں۔اس نے کہا میرے کوئی لڑکا کیسے ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں کوئی بدکار نہیں ؟ اس نے کہا اسی طرح۔تیرے رب نے کہا ہے کہ یہ بات مجھ پر آسان ہے اور (ہم اسے پیدا کریں گے ) تا کہ ہم اسے لوگوں کے لئے نشان بنا ئیں اور اپنی طرف سے مختم رحمت بنادیں اور یہ ایک طے شدہ امر ہے۔کیسا عظیم الشان کلام ہے۔ایک کنواری سے خدا تعالیٰ کا فرشتہ ہمکلام ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ تو ایک لڑکا بنے گی، وہ لڑکا پاکباز انسان ہوگا اور خدا تعالی کی قدرت کا ایک نشان اور کئی لوگ اس سے مل کر خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں حاصل کرینگے اور پھر ایسا ہی وقوع میں آ گیا۔مریم کئی ماہ تک حاملہ رہی اور خدا تعالیٰ کو یاد کرتی رہی ، آخر انسان تھی اور وہ بھی ایک عورت اور پھر کنواری اور پھر سفر میں جب ولادت کا وقت آیا تو ادھر دردزہ کی تکلیف اُدھر کھانے پینے کو کچھ نہ تھا ، خدا کے سوا اسے کوئی نظر نہیں آرہا تھا ؟ اس موقع پر خدا تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئی اور فرشتہ کو حکم ہوا۔چنانچہ فَنَادَاهَا مِن تَحْتِهَا أَلَّا تَحْزَنِي قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيان وَهُزِّى