وحی و الہام

by Other Authors

Page 29 of 76

وحی و الہام — Page 29

29 پھر وہ اپنے ربّ کریم سے اپنے اسی عشق ، محبت اور قرب کی وجہ سے ان الفاظ میں التجا کرتا ہے: ”اے میرے قادر خدا ! میری عاجزانہ دعائیں سن لے اور اس قوم کے کان اور دل کھول دے اور ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اُٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راستباز اور موحد بندوں سے ایسی بھر جائے جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اور تیرے رسول کریم محمد مصطفی ﷺ کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے ، آمین۔“ (تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 603) یہ رسول اللہ ﷺ کے موعود فرزند حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ السلام ہیں جو اپنے ساتھ آسمانی نشان لے کر مبعوث ہوئے تا انسان کا رشتہ اس کے خالق حقیقی سے استوار کریں۔جنہیں گو منکرین نے قبول نہ کیا مگر اللہ تعالیٰ نے اس موعود کی قبولیت کی تقدیر اپنے اس کلام میں ظاہر فرمائی کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا خدا اسے قبول کر یگا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کرے گا۔“ انشاء اللہ اگر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام سے نہیں ہیں تو پھر اس صدی میں اور اس دور آخر میں کون ہے؟ جسے اللہ تعالیٰ نے ان اہل العلم اور چنے ہوؤں میں داخل ہونے کا اعزاز عطا فرمایا ہے کہ جنہیں خدا تعالیٰ اپنے الہام و کلام سے نوازتا اور کثرتِ مکالمہ ومخاطبہ کی وجہ سے انبیاء کی صف میں شامل کرتا ہے۔دیکھیں کہ حضرت امام رازیؒ فرماتے ہیں کہ لوگ تین قسم کے ہیں: إِنَّ النُّفُوسَ عَلَى ثَلَثَةِ أَقْسَامٍ، نَاقِصَةٌ وَ كَامِلَةٌ لَا تَقْوَى عَلَىٰ تَكْمِيلِ