وحی و الہام

by Other Authors

Page 23 of 76

وحی و الہام — Page 23

23 (چوتھا رکن) انبیاء ہیں جن کی طرف اللہ تعالیٰ اپنی وحی نازل فرماتا ہے اسی امر کی طرف اشارہ ہے الفاظ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ہیں۔(پانچواں رکن ) وحی کے اتارنے کی غرض اور اصل مقصود کی تعیین۔اس بیان میں تیسرے رکن میں کہا گیا ہے کہ وحی الہی کا کسی تک پہنچنا فرشتہ کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔بظاہر یہ پچھلے بیان کے مخالف معلوم ہوتا ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ کوئی اختلاف نہیں ہے۔کیونکہ کوئی نہ کوئی ذریعہ تو استعمال ہوتا ہی ہے جس سے وہ وحی بندے تک پہنچتی ہے۔اس ذریعہ کو جو نام بھی دیا جائے ، وہ ایک واسطہ تو ہے۔خواہ وہ واسطہ ظاہری ہو یا روحانی ، وہی ذریعہ یا واسطہ تیسرا رکن قرار پائے گا۔