وحی و الہام — Page 75
75 کے باوجود انہیں غیر تشریعی اور تابع نبی ہی سمجھا گیا ہے۔پس علمائے امت نے مسیح موعود پر شریعت محمدیہ کے الہاما نزول میں گو احکام شریعت کا نزول بھی مانا ہے مگر اُسے صاحب شریعت جدیدہ نہیں سمجھا اور نہ بعد از نزول تشریعی نبی قرار دیا گیا ہے۔بلکہ وہ شریعت محمدیہ کا تابع اور رسول اللہ ﷺ کا تابع اور آپ کا امتی نبی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود اللہ فرماتے ہیں: ؎ سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدا یا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے، میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے عليهم