وحی و الہام

by Other Authors

Page 42 of 76

وحی و الہام — Page 42

42 کہ وہ اُٹھے گا تو سیر ہوگا اور اسے کمزوری اور ضعف تک محسوس نہ ہوگا۔نیز الزام سے بریت بھی نازل ہو چکی ہو تو یہ وحی کا ہی منظر تھا جو حضرت عائشہ صدیقہ کو دکھایا گیا تھا۔5 : حضرت علی مشہور روایت ہے: "كَانَ عَلِى والفضل يَغْسِلَان رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُودِيَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ارْفَعُ طَرْفَكَ إِلَى السَّمَاءِ “ الخصائص الكبرى للسيوطى " صفحہ 482 باب ما وقع في غسلہ من الآيات ) کہ حضرت علی اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کونسل دے رہے تھے کہ حضرت علی کو ایک غیبی ) آواز آئی کہ اپنی نگاہ آسمان کی طرف اُٹھا۔6 حضرت علی و دیگر صحابہ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله تعالى عنها قَالَتْ لما اَرَادُوْا غُسْلَ النَّبِيِّ صلى الله عليه و سلم قَالُوْا وَاللَّهِ لَا نَدْرِي أَنُجَرِّدُ رَسُوْلَ اللهِ عَنْ ثِيَابِهِ كَمَا نُحَرِّدُ مَوْتَى أَمْ نَغْسِلَهُ وَ عَلَيْهِ ثِيَابُهُ فَلَمَّا اخْتَلَفُوا الْقَى اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّوْمَ حَتَّى مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ إِلَّا وَ ذَقْنُهُ فِي صَدْرِهِ ثُمَّ كَلَّمَهُمْ مُكَلِّمٌ مِنْ نَاحِيَةِ الْبَيْتِ لَا يَدْرُونَ مَنْ هُوَ اَنْ اغْسِلُوا النَّبِيَّ صلى الله عليه و سلم وَ عَلَيْهِ ثِيَابُهُ۔ابو داود والحاكم والبيهقى وحيلة ابو نعيم 66 اخرجه ( الخصائص الكبرى للسيوطى "صفحہ 483 باب ما وقع في غسلة من الآيات) ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔انہوں نے کہا۔جب صحابہ نے نبی کریم ﷺ کو نسل دینے کا ارادہ کیا تو کہنے لگے خدا کی قسم ہم نہیں جانتے کہ رسول کریم کے کپڑے اتارلیں جیسا کہ ہم مردوں کے کپڑے اتار لیتے ہیں یا آپ کو آپ کے کپڑوں میں ہی غسل دیں۔پس جب انہوں نے اختلاف کیا تو اللہ تعالیٰ نے سب پر نیند وارد کر دی یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آدمی نہ رہا مگر اس کی ٹھوڑی اس کے سینے کو جا لگی۔