وفات مسیح اور احیائے اسلام

by Other Authors

Page 59 of 72

وفات مسیح اور احیائے اسلام — Page 59

۵۹ آسمان پر نہیں گئے اور ان کا اسی قسم کا رفع ہوا جیسا کہ ابراہیم اور تمام نبیوں کا ہوا تھا اور وہ آخر وفات پاگئے۔(تحفہ گولڑویہ صفحہ ۱۴۱ - ۱۴۲ ) انکشاف قبریح کا ابتدائی رد عمل عیسائی پادری اور اُن کے ہمنوا بعض علمائے کرام شروع ہی سے حضرت مہدی موعود کے خلاف متحدہ قومی محاذ قائم کئے ہوئے تھے اور آپ پر بغاوت کا الزام لگا کرانگریز حکومت کو آپ کے خلاف اکساتے آرہے تھے۔توزین الا قوال صفحه ۴۰ از پادری عماد الدین صاحب ، " اشاعته السنته" جلد 4 صفحہ ۱۶۴ ایڈیٹر مولانا محمدحسین صاحب بٹالوی ایڈوکیٹ اہلحدیث کلیه فضل رحمانی صفحه ۲۴ از قامتی فضل احمد صاحب در حیانوی کورٹ انسپکٹر لدھیانہ ) یہ لوگ قبر مسیح کے انکشاف کے بعد اور بھی زیادہ مشتعل اور غضبناک ہو گئے ، چنا نچھ شمالی ہند کے ایک با اثر منفی عالم دین نے انگریزی حکومت کو انتباہ فرمایا کہ : گورنمنٹ کو اپنی وفادار مسلمان رعایا پر اطمینان ہے اور گورنمنٹ کو خوب معلوم ہے کہ مرزا جی جیسے مہدی مسیح وغیرہ بننے والے ہی کوئی نہ کوئی آفت سلطنت میں برپا کیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مرزا جی نے تو میں مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا ہے کہ مہدی ومسیح کا یہی زمانہ ہے اور قادیان ضلع گورداسپور میں وہ مہدی دیسیح بیٹھا ہوا ہے۔وہ کسر صلیب کے لیے مبعوث ہوا ہے تاکہ عیسوتیت کو محو کر کے اسلام کو روشن کرے۔۔۔۔۔۔۔۔گورنمنٹ کو ایسے اشخاص کا ہر وقت خیال رکھنا چاہیے۔تازیانه عبرت ۱۳۹۳ طبع دوم از شیر اسلام جناب مولوی محمد کرم دین دبیر