وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 369 of 508

وفا کے قرینے — Page 369

حضرت خلیفة الحي الخامس ایده ال تعالى بنصرہ العزیز 369 خوشبو کا تسلسل مکرم صابر ظفر صاحب میں نے جو اس دلِ مسرور کی بیعت کی ہے سلسلہ وار تعلق کی اطاعت کی ہے ہے خدا ہی کی جلائی ہوئی بے شک دیکھو اتنی ضو بار جو یہ شمع صداقت کی کیوں نہ میں حشر تلک اس کے ہی رنگوں میں رہوں یہ جو تصویر ابد تاب ہدایت کی ہے ہے خود بخود کھلتا چلا جائے گا احوال مرا مجھے کہنا نہ پڑے گا کہ محبت کی ہے حکمراں کتنے ہی آتے ہیں چلے جاتے ہیں بات ساری تو فقط دل پہ حکومت کی ہے اس کی خوشبو کا تسلسل تو رہے گا دائم وہ جو مٹی کے سپرد ایک امانت کی ہے آرزو ہے کہ ظفر ہو وہ کسی طور قبول میں نے جو پیش ، بصد ناز ، شہادت کی ہے