وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 335 of 508

وفا کے قرینے — Page 335

حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 335 برکات خلافت مکرم سعید احمد صاحب وابستہ خلافت سے نیا عزم نیا ذوق وابستہ خلافت وابسته خلافت سے نیا جوش مہمات سے نیا معرکہ حق وابستہ خلافت سے وابسته خلافت سے نیا جذبہ تعمیر مسلماں کی فتوحات وابستہ خلافت سے نئے ارض و سماوات وابستہ خلافت سے ہیں مومن کے شب و روز وابستہ خلافت سے ہیں مومن کے مقامات وابستہ خلافت سے ہے اسلام کی شوکت اک زندہ حقیقت ہے یہی زیر سماوات مشرق میں ہوئے صبح کے آثار ہویدا ملتے ہوئے آنکھوں کو اُٹھے خاک کے ذرات مغرب سے اُبھرنے لگا اسلام کا سورج روشن ہوئے اس نور سے افریقہ کے ظلمات