وفا کے قرینے — Page iii
i پیش لفظ محض خدا تعالی کا فضل و احسان ہے کہ خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کے اس بابرکت موقع پر لجنہ اماء اللہ نظام خلافت کے بارہ میں اپنے بزرگ اور نوجوان شاعروں کی نظمیں کتابی شکل میں مرتب کرنے کی تو فیق پا رہی ہے۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔اس کتاب میں شامل نظموں میں شعرائے کرام نے پانچوں ادوار خلافت میں ہونے والی جماعتی ترقیات، احمدیت کے خلفائے کرام کے زریں کارنامے اور ان کی سیرت کے پاکیزہ پہلوؤں کو بہت حسین اور دلنشیں پیرائے میں اجاگر کیا ہے۔دعا ہے کہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اس سے بھر پور فیض حاصل کریں۔خدا کرے کہ یہ پاکیزہ اشعار دل کی گہرائیوں میں اتر کر خلافت سے وفا ،اطاعت اور محبت کے جذبوں کو جگانے والے ہوں۔