وفا کے قرینے — Page 257
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 257 انوار خلافت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب صد شکر کہ ہم لوگ ہیں انصارِ خلافت ہیں قلب و جگر مهبط انوار خلافت ملت سے جو تھا وعدہ حق غلبہ دیں کا مژدہ ہے اُسی کے لئے گلزار خلافت چھا جائیں گے دنیا یہ غلامان محمد ہر آن رہیں گے جو وفادار خلافت ہے صاحب لولاک کی تا حشر حکومت تا حشر یہ ملت ہے سزاوار خلافت ہم کیوں ہوں زمانے کے اندھیروں سے پریشاں حاصل ہے ہمیں شمع خیابارِ خلافت قیر تمہیں گوہر مقصود ہو حاصل ہر ذرہ تمہارا ہو فدا کارِ خلافت