وفا کے قرینے — Page 256
حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحم اللہ تعالی 256 شکایتوں کا زباں پہ حرف سوال تک بھی نہیں ہے لاتا وہ ایک چہرہ! حسین چهره ! گلوں کی رنگت کلی کی نکہت رضا کا پیکر وفا کا پیکر گلاب صورت وفا کی مورت محبتوں کا شرافتوں کا صداقتوں کا رفاقتوں کا حسیں تصوّر جو مسکرانے کے خوبصورت حسین سانچے میں ڈھل رہا ہے مزاج یورپ بدل رہا ہے وہ ایک چہرہ! حسین چهره !