وفا کے قرینے — Page 236
حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحم اللہ تعالی 236 خلافت درحقیقت اک نظام آسمانی ہے مکرم سیدا در لیس احمد صاحب عاجز عظیم آبادی خلافت اس خدائے عزوجل کی ایک نعمت ہے فلک سے تاز میں جس کی ہراک شے پر حکومت ہے خلافت مومنوں سے وعدہ یزدان عالی ہے یہی ہے تقدیر ربانی ، نہیں نقشِ خیالی ہے خلافت سے ہیں برکات نبوت تا ابد جاری اسی سے لشکر شیطان پر ہیبت ہوئی طاری خلافت درحقیقت اک نظام آسمانی ہے نگہباں ہے وہی اس کا جو ذات جاودانی ہے خلافت سے خدائے عرش کی حاصل رضا مندی اسی سے بوستانِ حق کی تزئین و چمن بندی خلافت ہی سے قائم باغ احمد میں ہے رعنائی خلافت ہی سے ملتی ہے جماعت کو توانائی خلافت سے جبینِ دین پر ظاہر وہ تابانی کہ جس سے منعکس ہیں دہر میں انوارِ ربانی خلافت باعث تمکین دیں از روئے قرآں ہے اسی سے دینِ حق کی سطوت و شوکت نمایاں ہے