وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 133 of 508

وفا کے قرینے — Page 133

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 133 ہر روز نصرتوں کے نشاں پر نشان ہیں برکات ہیں یہ صدق خلافت کے نور کی! تمحیص کے لئے ہے امتحاں ضرور تا ہوں عیاں علامتیں خیر الامور کی! قدسی دعا کے واسطے ہمت بلند کر حاصل ہوں تاکہ نصرتیں رب غفور کی! مکرمہ امتہ القدیر ارشاد صاحبه اسلام کی خدمت میں عمر اپنی گزاری دشمن کے ہر اک وار کو سینہ پہ لیا ہے جو حسن میں احسان میں مہدی کا تھا ہر نور محمد کی غلامی سے لیا ہے افعال میں بے مثل تو افضال میں یکتا وہ زندہ ہے تابندہ ہے گو ہم سے جدا ہے