وفا کے قرینے — Page 473
حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز 473 خوف کے بعد امن مکرم مبشر خورشید صاحب انجینئر نارتھ یارک ،ٹورانٹو کیسے کی رب نے جماعت کی حفاظت دیکھی ہم نے پھر خوف کے بعد امن کی صورت دیکھی کم نہ طوفان سے تھی پیارے خلیفہ کی وفات حشر سے پہلے لگا جیسے قیامت دیکھی التجاؤں کو سنا پچھلے برس تو رب نے اب کے ملتے نہ دعاؤں کی بھی مہلت دیکھی ایم ٹی اے حضرت طاہر کا ہے اک کارِ عظیم سائنس سے دین کی لیتے ہوئے خدمت دیکھی دور ہم سے جسے دشمن نے تھا کرنا چاہا اپنے گھر بیٹھ کے آقا کی وہ صورت دیکھی کر دیا دعوتِ اسلام کا حق اُس نے ادا دیکھا آرام کبھی اپنا نہ صحت دیکھی کتنا حیراں ہے جماعت کی ترقی یہ جہاں پہنچتی چاروں طرف دنیا میں شہرت دیکھی اے خدا پہلے سے بڑھ کر ہو کرم کی بارش ہم نے ہر آن برستے تیری رحمت دیکھی