وفا کے قرینے — Page 376
حضرت خلیفة اسم الخامس ایدہ اللہ علی بنصرہ العزیز 376 رحمت کی بارش مکرم عبدالکریم قدسی صاحب خوف کو امن میں بدلا بکھرے لمحوں کو زنجیر کیا پھر مولا نے رنگ بھرے اور رنگوں کو تصویر کیا پھر اس پیاری سی تصویر کو رب نے پیارا نام دیا اس کو عرش پہ لکھا اور پھر سینوں پر تحریر کیا پھر اس نام کی نسبت سے مسرور کیا غمزادوں کو غم کے اندھیروں کی وادی کو شہر تنویر کیا پھر شمر تنویر پر بارش بری اس کی رحمت کی اس موسم کو بدلا جس نے اس کو تھا دلگیر کیا پھر رحمت کے نور نے قدسی شکل تراشی پگڑی کی اس کے سر پر رکھ کر اس کو ننگے سے شہتیر کیا