وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 295 of 508

وفا کے قرینے — Page 295

حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحمه الله تعالی 295 تیرا انداز تلطف تھا نرالا آقا وہ متانت میں سموئی ہوئی شفقت تیری دشمنوں پر بھی ترا لطف و کرم تھا پیہم اور اپنوں نچھاور تھی محبت تیری بھانپ جاتا تھا نگاہوں سے دلوں کے احوال بخدا باعث حیرت تھی فراست تیری گالیاں کھا کے بھی دشمن کو دعا دی تو نے تھی عیاں صبر و تحمل سے شرافت تیری خادم و دائی اسلام رہا ساری عمر پہنچی عالم کے ہر اک گوشے میں دعوت تیری روح فرسا تھی ہمارے لئے رحلت تیری غم و اندوہ کا پیکر تھی جماعت تیری لیکن اللہ نے گرتوں کو سنبھالا کیسا جمع پھر ہو گئی اک بار جماعت تیری خوف کو امن سے سے بدلا ہے خدا نے یکسر منتقل ہو گئی طاہر کو خلافت تیری