وفا کے قرینے — Page 248
حضرت خلیفہ امسیح الثالث رحم اللہ تعالی 248 سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی دورہ امریکہ ویورپ سے واپسی پر مکرم عبدالحمید شوق صاحب وہ آ گئے پیام مسرت لئے ہوئے دور سعید و راحت و فرحت لئے ہوئے خورشید نور حضرت ناصر ہوا طلوع اپنے جلو میں روز سعادت لئے ہوئے خوش ہو گیا ہوں رونق بازار دیکھ کر آئے حضور شوکت و عظمت لئے ہوئے پیرو جوان پھرتے ہیں شاداں چہار سو چہروں یہ صد مسرت و زینت لئے ہوئے مومن ہوئے ہیں جوش مسرت سے ہم کنار دل میں خلوص مہر و محبت لئے ہوئے اک دوسرے سے ملتے ہیں پورے خلوص سے اپنے دلوں میں جذبہ الفت لئے ہوئے کچھ حد انبساط نہیں ان کو دیکھ کر آنکھیں ہیں نور شادی و فرحت لئے ہوئے