وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 187 of 508

وفا کے قرینے — Page 187

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 187 انوار خلافت مکرم نسیم سیفی صاحب بحمد اللہ کہ انوار خلافت کی ہے ارزانی نگاہِ شوق کی خاطر ہوئی ہے جلوہ سامانی خدائے ذوالجلال و ذوالٹن کے اک کرشمے نے سکینت سے بدل ڈالی ہر اک دل کی پریشانی مقدر ہو اگر فتح و ظفر ایمان والوں کو خدائے عرش کرتا ہے خلافت کی نگہبانی نظر اس کی جسے چاہے اُسے وہ منتخب کرلے کسی کے کام آسکتا نہیں زعیم ہمہ دانی مبارک حضرت ناصر ، مبارک ! صد مبارک ہو! خلافت کی قبا ہے حامل منشائے یزدانی تجھے معلوم ہیں اپنے کرم کی وسعتیں مولا! مرا کیا ہے مجھے تو ہے خیالِ تنگِ دامانی قیم اب ہاتف غیبی کی یہ آواز آتی ہے ز بهر ناصر دنیا دین حق نصرت شود پیدا به جنبید از پئے کوشش که از درگاه ربانی ،