وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 65 of 508

وفا کے قرینے — Page 65

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 65 بس اُسی عشق و محبت میں گیا دیوانہ وار رہ کے تنہائی میں یہ تڑپا کیا باحال زار یاد کر کے اُس کو ہو جاتا تھا اکثر اشکبار اُس کی پڑھتا تھا سوانح با دل پر اضطرار دل میں رہ رہ کر خیال آتا تھا اس کا بار بار یاد آتا باغ کا جو بن وہ ایام بہار نیم بسمل کی طرح سینہ میں رہ جاتا تھا دل یاد نور الدین میں خوں ہو کے بہ جاتا تھا دل بند کر کے دونوں آنکھیں درس قرآں دیکھتا ظلمت اندوه و غم میں نور عرفاں دیکھتا دل میں ہو کر سرنگوں تصویر جاناں دیکھتا نوردیں کو دیکھتا تفسیر فرقاں دیکھتا نکتہ ہائے معرفت وہ بذلہ ہائے دل نشیں پسند ہائے دلربا انداز ہائے نور دیں میں نے پوچھا خواب میں اے میرے پیارے رہنما تو ہے دریائے معانی ، معدنِ فہم و ذکا بے بہا موتی ہیں تیرے پاس دے ان کو بہا میرا مطلب تھا پڑھا دے اک سبق قرآن کا