وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 64 of 508

وفا کے قرینے — Page 64

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 64 اس کا سب دیوار و در اک زندہ کن اعجاز ہے یہ مکاں وہ ہے مسیحائی کا جس میں راز ہے دل سے داخل ہو گیا ہے آپ کی بیعت میں یہ اپنی طاعت بھر رہے گا حلقہ طاعت میں یہ حضرت والائے احمد کی رہا خدمت میں یہ رہ چکا ہے نور دیں کی دیر تک صحبت میں یہ آپ کا دل سے مُرید اور بندہ احکام ہے جانتے ہیں آپ اسے یہ ثاقب گمنام ہے منفعل تھا یہ کہ اتنی دیر تک بچھڑا رہا اپنے دل میں تھا نجل اور اپنے گھر بیٹھا رہا بولتے تھے اور تو یہ دم بخود چپکا رہا لے کے اپنے دل میں اپنا دردِ دل تنہا رہا یہ کسی سازش میں آیا اور نہ منصوبہ کیا عہد جو دل میں کیا تھا آکے اب پورا کیا یہ بھی کیا کرتا اسے صدمہ تھا نورالدین کا درس قرآں اس نے خود دیکھا تھا نورالدین کا اس کی نظروں میں وہی جلوہ تھا نورالدین کا اس کا دل ہر چار سُو جویا تھا نورالدین کا