وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 63 of 508

وفا کے قرینے — Page 63

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 80 63 انے کیا لینا تھا جا کر بلدہ لاہور میں سر پھرا تھا میرا میں پھنستا جفا و جور میں جذب تھا یہ آپ کا جو کھینچ کر لایا مجھے بخت نے پھر آپ کی خدمت میں پہنچایا مجھے میرے دل کی قوتِ ایماں نے دھمکایا مجھے میری غفلت اور غلط فہمی نے شرمایا مجھے ناصح مشفق بنا میرا دل ہشیار ہی چارہ گر آخر ہوا اپنا دل بیمار ہی ہیں مرکز امن و اماں میں برکتیں وحدت کی احمدیت کی ادائیں اور ہی صورت کی ہیں الفت و مهر و وفا یاں کی نئی رنگت کی ہیں نگتیں جتنی ہیں ساری آپ کی صحبت کی ہیں اک الہی رنگ ہے جس میں کہ سب رنگین ہیں حشمت و اقبال و دولت کے یہ سب آئین ہیں ظلم ہے اس مرکز امن و اماں کو چھوڑنا مهبط وحی خدا کے آسماں کو چھوڑنا بے نشاں کے واسطے زندہ نشاں کو چھوڑنا حیف ہے ، دار الامان قادیاں کو چھوڑنا