وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 46 of 508

وفا کے قرینے — Page 46

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 46 46 پھر کہا آؤ دکھائیں برکتیں قرآن کی پیشگوئی اور دعاؤں سے دکھاؤں رحمتیں رحمان کی دکھاؤں قدرتیں سُبحان کی اور دعاؤں سے دکھاؤں راہ اُس یزدان کی جس کے چشمہ فیض سے یہ فیض گنجوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی مومنوں کو سُن براہیں ہو گیا کامل یقیں یہ مزا ہے وقت پر شک و شبہ جس میں نہیں آسمان بارد نشان الوقت میگوئید زمیں آکے تب خادم ہوا جموں سے حضرت نور دیں سینکڑوں مومن جھکے جوں جوں یہ مشہوری ہوئی پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی نیک خصلت پاک فطرت قادیاں پہنچے شتاب مرسل موعود کے خادم ہوئے لاکھوں صحاب کور باطن بن کے دشمن ہوگئے خستہ خراب ہوگیا دنیا و دیں میں اُن پہ قادر کا عتاب