وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 444 of 508

وفا کے قرینے — Page 444

حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالى نصره العزيز 444 خلافت فضل ربانی مکرم منیر احمد ریحان صاحب صابر خلافت نعمت اولی ، خلافت فضل ربانی خلافت ظل نبوت کا ، خلافت نور سبحانی خدا نے اپنے پیاروں سے کیا وعدہ وفا اپنا ہوئی ظاہر خلافت کی ردا میں قدرت ثانی خلافت اس کو ملتی ہے خدا جس کے لئے چاہیے خلافت رحمت یزداں ، خلافت عکس رحمانی خلافت بحر طوفاں میں امیدوں کا سہارا ہے خلافت گوہر مقصد ، جہاں داری ، خدادانی خلافت ڈوبتی ناؤ کو لاتی ہے کنارے خلافت میں نمو پاتے نہیں افکار شیطانی خلافت کی ضیاء پاشی سے دل تسکین پاتے ہیں خلافت ثبت کرتی ہے دلوں میں نقش ایمانی خلافت کی ردا ہم پر رہے سایہ فگن صابر کہ حاصل ہو ہمیں علم و عمل کی بھی جہانبانی