وفا کے قرینے — Page 443
حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالى نصره العزيز 443 مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالد صاحب تجھ سے ملی ہے ہم کو ابد تاب زندگی تجھ پر ہوئی ہے ختم خلافت کی اک صدی مستعد تو ہے تو ہم ہیں کار گہہ جاں میں تجھ سے لہو میں رنگ ہے دل میں تکلفتلی تجھ کو خُدا نے خلق کیا اہتمام سے تجھ میں جھلک ہے مہدی دوراں کے نور کی پیکر ترا تراش کے آئینہ کر دیا آواز میں تری ہے فرشتوں کی راگنی خوشبو کہاں سے آئی کو حیراں ہوا چمن نکہت ترے وجود کی گلشن میں آگئی اک بار جو کیا ہے ارادہ ، ٹلا نہیں تو نے یہ بازی جیت کے ہاری نہیں کبھی سُن کر ترے خطاب جلالت باب کو خستہ تنوں کو ایک نئی زندگی ملی خالد مجھے خلافت حقہ سے پیار ہے اس کے لئے ہی وقف ہے میری یہ شاعری