وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 395 of 508

وفا کے قرینے — Page 395

حضرت خلیفہ اسح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز 395 جماعت میں نئے سر سے اٹھی ہے موج بیداری ہر اک چھوٹا بڑا بڑھ چڑھ کے اب کرتا ہے قربانی اب کرتا ہے قربانی وہ دن آتے ہیں دنیا پھر وہی ادوار دیکھے گی محمد کی حکومت اور محبت کی فراوانی علم توحید کا لہرائے گا اکناف عالم پر سمٹ آئے گی سب دنیا بصدق نورِ ایمانی خلافت کا سدا یہ سلسلہ قائم رہے یارب ہی فتح میں ہے اور یہی ہے فضل ربانی مکرمہ شہناز اختر صاحبہ ہے خلافت آسماں سے ایک نعمت کبریائی خلافت ہی سے وابستہ ہماری پارسائی ہے یہ ہے اک شجره طیب جو ہر دم لہلہائے گا پھلے گا تا قیامت ، خبر مہدی سے پائی ہے