وفا کے قرینے — Page 388
حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالى نصره العزيز 388 سدا قائم رہے گی اب خلافت احمدیت کی پروفیسر محرم سراج الحق قریشی صاحب خلافت دین حق کی برکتوں کا اک نشاں زندہ خدا کے فضل و احساں کا ہے اک بحرِ رواں زندہ خلافت در حقیقت ہے نیابت حق تعالیٰ کی یہ انوار خداوندی کا ہے اک ترجماں زندہ نبوت اور خلافت لازم و ملزوم ہیں دونوں یہ فرمان محمد مصطفیٰ ہے ہر زماں زندہ یہ تزئین نبوت ہے یہ تمکین رسالت ہے یہ نعمت ہے خدا کی ، اس کا ہے اک ارمغاں زندہ نبوت قدرت اوّل ، خلافت قدرت ثانی خلافت فضل یزدانی، رہے گی جاوداں زندہ نبوت نے کیا توحید کو قائم زمانے میں خلافت نے دیا ہم کو خدائے مہرباں زندہ خدا کرتا ہے اپنے فضل سے قائم خلافت کو اُسی نے کر دیا ہے پھر یہ نورِ عاشقاں زندہ خلافت مومنوں کے واسطے ہے امن کا سكن یہ ہے اک سایہ رحمت ، سی اک تسکین جاں زندہ