وفا کے قرینے — Page 377
حضرت خلیفة المسح الامس ایدہ اللہ تعالی نصرہ العزیز 377 وہ کتاب زیست کا روشن باب مکرم عبدالصمد قریشی صاحب حسن رنگ سخن لاجواب ہے اُس کا نگاه لطف و کرم بے حساب ہے اُس کا وہ بولتا ہے تو خوشبو سی پھیل جاتی ہے ہر ایک لفظ معطر گلاب ہے اُس کا اسے آسمانوں سے حسین سی نسبت ہے کہ نور نور میں ڈوبا ، شباب ہے اس کا وہ جگمگاتا ہے فکر و عمل کی راہوں پر کتاب زیست میں روشن سا باب ہے اُس کا ہیں اُس کی کانوں میں رس گھولتی ہوئی باتیں سرور و کیف میں ڈوبا خطاب ہے اس کا