وفا کے قرینے — Page 360
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی 360 ترے جانے کے بعد ! مکرم عبدالمنان ناہید صاحب شہر ہے اک درد کا منظر، ترے جانے کے بعد! میں بھی آیا ہوں بچشم تر ، ترے جانے کے بعد! جانتا بھی تھا کہ تجھ سے مل نہ پاؤں گا مگر پھر بھی آیا ہوں ترے در پر ترے جانے کے بعد! مرے پرواز کی طاقت نہیں کٹ گیا ہے شعر کا شہپر ترے جانے کے بعد! تخیل میں مر۔وہ تری خاک لحد اور وہ ہجوم عاشقاں تھا بڑا دلدوز یہ منظر، ترے جانے کے بعد ! ان دلوں کی کیفیت ہو بھی تو ہو کیسے بیاں جی رہے ہیں جو تو مر مر کر ترے جانے کے بعد ! تو نے کیا دیکھا ہے یوں ہو کر سر محفل خموش ہم نے تو دیکھا ہے اک محشر ترے جانے کے بعد ! میکدہ پر ہے ترے اب بھی ہجوم میکشاں ہے لبالب ہی ترا ساغر، ترے جانے کے بعد! دشت غم میں قافلہ پریشاں تھا بہت دے دیا اللہ نے اک رہبر ، ترے جانے کے بعد !