وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 10 of 508

وفا کے قرینے — Page 10

حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ 10 مارچ ۱۹۱۵ حضرت قاضی ظہور الدین اکمل صاحب یہ وہی دن ہے کہ جب اے نورِ دین مصطفیٰ ہم سے تو رخصت ہوا اللہ سے واصل ہوا یاد ہے ہم کو ترا نورانی چہرہ یاد ہے شان صدیقی نظر آتی تھی جس میں برملا وہ تترا لطف نمایاں وہ تیرا رُعب و وقار سچ تو یہ یہ ہے تو بھی گویا جامع الاضداد تھا جان و دل سے سب فدا تھے اور پھر ڈرتے بھی تھے بیٹھتے تھے پاس لیکن کانپتے تھے ہم سدا رُعب و داب ایسا کہ عرض حال بھی دشوار تھا بے تکلف اس قدر بچے بھی کہہ لیں ماجرا غیر مسلم بھی ترے مداح پائے جاتے ہیں تیری باتوں میں ملا کرتا تھا اُن کو بھی مزا خرق عادت طور اخلاق میں شائستگی پر ترا قول و فعل ، قول و فعل حزب مرتضی وہ جو قرآں کے معارف تو سناتا تھا اور وہ پند و نصائح بھول سکتے ہیں بھلا