وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 216 of 508

وفا کے قرینے — Page 216

حضرت خلیفة المسیح الثالث رحم اللہ تعالی 216 نظام خلافت مکرم نیم سیفی صاحب پیام دیتے ہیں کون و مکاں نظام کے ساتھ چلو قدم بہ قدم حضرت امام کے ساتھ حیات کو کا تقاضا ہے سر بلند رہے عدو بھی آج صف آرا ہے اہتمام کے ساتھ ہر ایک خار سرِ رہگذر نے دیکھا ہے ہماری آبلہ پائی کو احترام کے ساتھ کسی کو شکوہ تشنہ لبی لبی نہ رہ جائے حضور ! کون بہلتا ہے ایک جام کے ساتھ سبک روی کے تصور سے بھی بعید ہیں وہ اُلجھ رہے ہیں جو اپنے خیالِ خام کے ساتھ ہے نعمت عظمی خدا کی دین ، نبوت ہے خلافت اس کا تسلسل ہے انتظام کے ساتھ خدا کرے کہ اُسے عمر نوح ارزاں ہو پیام بھیجا ہے جس نے مجھے سلام کے ساتھ